روس میں 7 سو ٹن خام سونا لدی کشتی لاپتا

Missing The Boat

Missing The Boat

روس(جیوڈیسک)روس کے دور افتادہ مشرقی ساحل کے قریب حکام سمندر میں ایک کشتی کو تلاش کر رہے ہیں جس پر سات سو ٹن خام یا کچا سونا لدا ہوا ہے۔ آمرس کایا نامی کشتی اوشوتسک نامی سمندر میں طوفان میں گم ہوگئی تھی جس کے بعد کشتی سے ہنگامی پیغام بھی موصول ہوا تھا۔

اس کشتی کو کرائے پر لینے والی کمپنی، پولی میٹل نے کشتی میں لدے کچے سونے کی مالیت کا تخمینہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اصل میں کشتی پر لدے دھاتی مواد سے ابھی سونا نکالا جانا ہے اور اس سے پہلے یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کی قیمت کیا ہے۔ کشتی پر عملے کے نو افراد سوار ہیں۔