روس: ولادی میرپیوٹن کے خلاف مظاہرہ،75 افراد زیرحراست

putin

putin

روس : (جیو ڈیسک)روس کے نومنتخب صدر ولادی میرپیوٹن کے خلاف سینٹ پیٹرز برگ میں مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے جھڑپوں کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا سینٹ پیٹرز برگ میں سیکڑوں مظاہرین نے ولادی میرپیوٹن کے دوبارہ منتخب ہونے کے خلاف اور اسمبلی کی آزادی کیلیے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشتر کرتے ہوئے پچھتر کوحراست میں بھی لے لیا۔ مظاہرین کا مقف ہے کہ پیوٹن حکومت روسی آئین کے آرٹیکل اکتیس کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔ ولادی میرپیوٹن کے چار مارچ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔