رکن پنجاب اسمبلی عامر حیات روکھڑی انتقال کرگئے

 amir hayat rokhri

amir hayat rokhri

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عامر حیات خان روکھڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر میانوالی میں ادا کی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ چوالیس سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے عامر حیات خان روکھڑی لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
عامر حیات روکھڑی نے دو بیٹے شاہ ریز ،عادل اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔عامر حیات خان روکھڑی تین مرتبہ صوبائی اور ایک بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔عامر حیات خان روکھڑی لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ان کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر میانوالی کے علاقے روکھڑی میں ادا کی جائے گی۔