ریاستی عوام دوگروپوں میں تقسیم ہیں الحاق و خود مختار یہی دو نعرے آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔خالد پرویز

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیری قوم اور کشمیری قیادت حق خودارادیت کا مطالبہ تو اقوام عالم سے کرتے ہیں لیکن خود ارادیت کی تشریح پر واضع تقسیم ہے اس وقت ریاستی عوام دوگروپوں میں تقسیم ہیں الحاق و خود مختار یہی دو نعرے آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ کشمیریوں کی آزادی ناممکن ہو کر رہ گئی ہے ان خیالات کا خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی راہنما کشمیر فریڈ موومنٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں ریاست کے تشخص اور وحدت کی بحالی کی بات کرتی ہیں لیکن مستقبل کا واضع نقشہ پیش نہین کرتیں اور اسطرح کشمیریوں کا مستقبل متنازعہ ہو کر رہ گیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کی وحدت کی بحالی اور حق خود ارادیت کے حصول کیلئے مجموعی طور پرلائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب آزادکشمیر کے سیاستدانوں اقتدار پر براجمان ہوتے ہیں تو انہیں سب کچھ ٹھیک اور اچھا نظرآتا ہے لیکن جب اقتدار سے محروم ہو جاتے ہیں تو پھر انہیں تحریک آزادی کیخلاف سازشیں ہوتی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں اور وفاقی حکومت کا ہر اقدام کشمیریوں کے مستقبل سے غداری بن جاتا ہے یہی وہ دو غلا پن ہے جس نے ہماری غلامی کو طویل کر دیا ہے اور آج ہم اپنا مقدمہ دنیا میں کسی بھی پلیٹ فارم پر پیش نہیں کر سکتے آج ہم نے اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ نہ کیا اور اس طرح ٹکڑوں میں بکھرے رہے تو پھر آزادی ہمارا مقدر نہیں بن سکتی۔