ریلوے میں تیل کی چوری ، ایف آئی اے تحقیقات کرے ، قائمہ کمیٹی

Railway Oil Theft

Railway Oil Theft

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے تیل چوری کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔کمیٹی نے ریلوے کی زمین پر قائم نجی اسکولوں سے واجبات سود سمیت پندرہ رو ز میں وصول کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے تیل چوری کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔کمیٹی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں کمیٹی کو ریلوے کے نیب میں موجود کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ نیب نے کمیٹی کو بتایا کہ 69 انجن 2004 میں امریکہ سے پاکستان آئے تھے جن میں سے اب صرف سولہ انجن کارآمد ہیں ، چین سے 75 انجن درآمد کیئے گئے جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو یومیہ ایک لاکھ چونسٹھ ہزار وپے یومیہ نقصان ہو رہا ہے ۔

کمیٹی نے انجنوں کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے مرتکب افسران کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی غیر ملکی کنسلٹنٹ کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔ کمیٹی نے ریلوے کی زمین پر قائم اٹھارہ نجی اسکولوں سے واجبات بمعہ سود وصول کرنے کی بھی ہدایت کی۔