ریما کا ڈاکٹر طارق سے نکاح ہوگیا،حق مہر 50ہزار ڈالر مقرر

Reema tariq

Reema tariq

پاکستان کی معروف فلم سٹار ریما کا بدھ کو ورجینیا میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے ان کے آبائی گھر پر باقاعدہ نکاح ہو گیا۔ ڈاکٹر طارق شہاب کے بھائی کے مطابق نکاح باقاعدہ اسلامی طریقے سے ہوا جو کہ ایک مصری امریکن عالم نے پڑھایا اور پچاس ہزار ڈالرز حق مہر مقرر کیا گیا۔
دوسری جانب ڈاکٹر شہاب کے بھائی خالد شہاب نے بعض میڈیا چینلز پر نشر کی جانیوالی ان خبروں کی تردید کی کہ ڈاکٹر طارق نے ریما کو شادی میں تحفے کے طور پر نئی بی ایم ڈبلیو کار اور گھر دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ریما خان کے زیر استعمال بی ایم ڈبلیو کار ڈاکٹر شہاب کی گاڑی ہے، جو دس ہزار میل چل بھی چکی ہے۔ اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی درست نہیں کہ شادی میں یہاں کوئی گھر تحفہ میں دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریما اور ان کے خاندان کے افراد جس گھر میں رہ رہے ہیں وہ بھی ان کا خاندانی مکان ہے ۔ شادی کی تقریب کی وجہ سے ہم نے یہ پاکستان سے آنیوالے مہمانوں کیلئے مختص کررکھا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ریما کی جمعرات کو مہندی اور جمعہ کو بارات ہو گی ۔