رینجرز میں بھرتی کیلئے 15ہزار سے زائد امیدواروں کی آمد

بنوں(جی پی آئی)رینجرز میں بھرتی کیلئے 15 ہزار سے زائد امیدواروں کی آمد،تفصیلات کے مطابق بنوں ، سرائے نورنگ ، لکی مروت ، کرک ، ڈومیل کے تقریباً پندرہ ہزار سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں نے رینجرز کے بھرتی کیلئے بنوں کینٹ میں انٹرویو اور ٹیسٹ کیلئے سارا دن گزارا۔

لیکن اس میں اکثریت تعلیم یافتہ نوجوان جو میٹرک ، ایف اے ، ایف ایس سی ، بی اے ، ایم اے کے تعلیم یافتہ نوجوان رینجرز میں بھرتی کیلئے مختلف علاقوں سے آئے تھے ۔ انہوں نے ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ بنوں کے صدر محمد عثمان علی خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دور دراز علاقوں سے ررینجرز میں بھرتی ہونے کیلئے آئے ہوئے ہیں لیکن چند سو ملازمتوں کیلئے پندرہ ہزار سے زائد نوجوانوں کیلئے یہ ملازمتیں کافی نہیں ہے۔

ہم صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جنوبی اضلاع کے پسماندہ علاقوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے کم سے کم پندرہ ہزار آسامیاں پید اکرے تاکہ یہاں کے عوام با عزت روزگار کرکے روزی روٹی کمائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ٹی اے ڈی اے نہیں مل رہا ۔ ہم غریب کے مارے دربدر نوکریوں کی تلاش میں پھرتے ہیں ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے۔