زرمبادلہ کے ذخائر میں آٹھ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کمی

US Dollars

US Dollars

– ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرآٹھ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کمی سے چودہ ارب اکتیس کروڑ ڈالر رہ گئے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق پانچ اکتوبر تک ذخائر کی مالیت چودہ ارب چالیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر تھی، جو بارہ اکتوبر کو چودہ ارب اکتیس کروڑ تیرانوے لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔اس طرح ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران آٹھ کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کمی ہوئی ۔ جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر دس کروڑ باون لاکھ ڈالر کمی سے نو ارب اکیاسی کروڑ ڈالررہ گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ تہتر لاکھ ڈالر کمی سے چار ارب پچاس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔