زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی کا امکان

Ministry Of Finance

Ministry Of Finance

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رواں برس زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویش ناک حد تک کمی متوقع ہے جس سے بیروانی ادائیگیوں میں مشکلات بہت زیادہ ہو جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس برس اگر زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ہوتی رہی تویہ چھ ارب ڈالرتک کم ہو جائے گی اور اس سے بیرونی ادائیگیوں میں زیادہ مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ رواں برس حکومت نے 80کروڑ ڈالر کی نجکاری اور اتنی ہی رقم کا موبائیل فون کی تھری جی لائسنس اور پچاس کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بھی امید باندھی ہوئی ہے جس کے ملنے میں بھی چند مسائل حائل ہیں۔ اسکے علاوہ حکومت کا خسارہ بھی بڑھ جائے گا جس سے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔