سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز آج صبح نو بجے کھل گئے

CNG Station

CNG Station

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز48گھنٹوں کی بندش کرنے کے بعد آج صبح نو بجے کھل گئے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے ہفتہ وار سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی جسکے تحت کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح نوبجے کیئے گئے تھے جوجمعرات کی صبح نوبجے تک بند رہے۔

گیس کے حصول کے لیئے سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھنے میں آئیں اور صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ گیس کے حصول کے لیئے ایمبولینس سروس بھی قطاروں میں پھنسی رہیں۔