زیورات کی برآمدات میں 110 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

Gold

Gold

کراچی : (جیو ڈیسک) رواں مالی سال 2011-12 کے پہلے 9 ماہ کے دوران زیورات کی برآمدات میں 110 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2011 سے مارچ 2012 تک زیورات کی برآمدات 110 فیصد اضافہ کے ساتھ 58 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال 2010-11 کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 15 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مارچ 2012 کے دوران زیورات کی برآمدات میں 125 فیصد جبکہ قیمتی پتھروں کی برآمدات میں 10.33 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی جیولری ڈیزائن اور معیار کے اعتبار سے منفرد ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر اس کی مانگ میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔