سابق ملکہ عالم سشمیتاسین 36برس کی ہوگئیں

Sushmita Sen

Sushmita Sen

بالی ووڈ بیوٹی کوئین اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین چھتیس برس کی ہو گئیں۔ انیس سو چورانوے میں ملکہ عالم کا تاج سر پر سجانے والی سشمیتا نے فلمی دنیا میں سفر کا آغاز فلم دستک سے کیا۔ سشمیتا سین کوفلم بیوی نمبر ون میں بہترین کار کردگی پر فلم فیئر بیسٹ سپورٹنگ ایکٹرس ایوارڈ دیا گیا۔
ان کی دیگر فلموں میں صرف تم، آنکھیں، میں ایسا ہی ہوں اور میں ہوں نا کامیاب مانی جاتی ہیں۔ سشمیتاسین انیس نومبر انیس سو پچھہتر کو بھارتی ریاست آندھیرا پردیش کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔