سابق وزیرآزاد کشمیر صاحبزادہ عتیق الرحمان تعزیت کیلئے جامع شہنشاہ ولایت تشریف لائے

گجرات:(جیو ڈیسک) سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر صاحبزادہ پیر عتیق الرحمان فیض پوری تعزیت کیلئے جامع شہنشا ہ ولایت تشریف لائے اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کے بھائی پیر عبدالمجید شاہ گجراتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، اس موقع پر پروفیسر محمد عظیم قادری ، ڈاکٹر اعجاز رسول و دیگر بھی موجود تھے ۔