سانحہ بلدیہ ٹاؤن: فیکٹری مالکان کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا

Shahid Bhaila

Shahid Bhaila

کراچی(جیوڈیسک)سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مبینہ ذمہ داران فیکٹری مالکان اپنے بیانات قلمبند کرانے پولیس کے پاس پہنچ گئے جبکہ پولیس نے فیکٹری مالکان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔

سانحہ بلدیہ ٹاؤن حادثے کے پانچویں روز فیکٹری مالکان عبدالعزیز اور ان کے بیٹے شاہد بھائیلہ اور راشد بھائیلہ ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعداپنے بیانات قلمبند کرانے کیلئے سائٹ بی تھانے پہنچے ۔ لیکن کچھ دیر تفتیشی افسر کے کمرے میں بیٹھنے کے بعد فیکٹری مالکان کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرتھانے سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ثاقب سلطان کا کہنا ہے کہ بیان قلمبند کرانے میں کافی وقت لگ سکتا ہے تاکہ تفتیش صحیح رخ سے کی جاسکے۔اس موقع پر فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ وہ تمام تفتیشی اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔