ستمبرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

inflation

inflation

پاکستان(جیوڈیسک)ستمبر کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اوسط 0.42فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران آٹھ ہزار روپے سے کم آمدنی والے افراد کے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) میں 0.24 فیصد کمی ہوئی، اس ہفتہ کے دوران 14اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،14اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ڈیزل ، مٹی کے تیل ، انڈوں ، ایل پی جی ، پیاز، گھی ، بیف ، ادرک ، سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر ، زندہ چکن، پیٹرول ، آلو ، چینی ،کیلے ،گندم ، دال مسور اور دال ماش سمیت 14اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، جبکہ مٹن ، دھی ، دود ھ ، بجلی کے نرخوں اور خوردنی تیل سمیت 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.28 فیصد، 0.33 فیصد ، 0.41 فیصد اور 0.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔