سحر اور افطار میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج

load shedding

load shedding

پنجاب(جیوڈیسک)پنجاب بھر میں شہریوں نے سحری ، افطاری اور نماز تراویح کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے شدید نعرے باز ی کرتے ہوئے دو گھنٹے کیلیے ٹریفک جام کر دی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ میپکو کی جانب سے گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

پاکپتن میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے چوک جمال ٹریفک کیلئے بند کر دی، ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک ہونے سے اوکاڑہ ،ساہیوال،عافوالہ کو جانیوالے ٹریفک معطل ہوگئی ۔پولیس کا پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ مظاہرین بپھر گئے پولیس پر پتھرا کیا جس کے نتیجہ میں ایس ایچ اور سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے علاقہ میدان جنگ بن گیا مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی مظاہرین نے ریلوے پھاٹک بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی۔