کراچی کی صورتحال پرفاروق ستار کی قائم علی شاہ سے ملاقات

qaim ali shah

qaim ali shah

کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے وزیراعلی ہاوس میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ بالخصوصی کراچی کی موجودہ اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال،گینگ وار ،بھتہ مافیا اور پرچی مافیا کی بڑھتی ہوئی وارتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر صغیر احمد، کنو ر نوید جمیل، واسع جلیل اورصوبائی وزیر سید سردار احمد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعلی سندھ سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان کے مقد س مہینے میں جرائم پیشہ گینگ وارکے کارندوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے کراچی کی عوام اورتاجروں میں خوف وہراس بڑھ رہاہے اوروہ اپنے تحفظ کیلئے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گینگ وار بھتہ مافیا ، پرچی مافیا کے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کراچی میں بڑھتی ہوئی واروتوں اور ڈیپار ٹمینٹل اسٹورپر دستی بم کے حملے پر اپنا بھر پور احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ گینگ وار بھتہ مافیا ، پرچی مافیا اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اورکر اچی کے شہریوں اورتاجروں کو جان ومال کا حفظ فراہم کیا جائے۔

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ گینگ وار ، بھتہ مافیا اور پر چی مافیہ اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اورکراچی کے امن وامان اور شہریوں اور تاجروں کے تحفظ کے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔