سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں،جلیل عباس

Foreign Secretary Jalil Abbas

Foreign Secretary Jalil Abbas

– سیکرٹری خارجہ جلیل عباس نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کل سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھرسعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحا ل اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بھی بات چیت ہو گی ۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر سمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب کا اہم کردار ہے۔ وزیر خارجہ سعودی قیادت کو افغانستان کی صورتحال اور سریا کے حوالے سے پاکستانی موقف سے بھی آگاہ کریں گے۔