سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد پہلا ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

drone

drone

چھبیس نومبر کے نیٹو حملے کے بعد پہلا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں کیا گیا ہے۔ میرانشاہ میں مکان پر امریکی جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملے کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
حملے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں، واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو افواج کی جانب سے حملے کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے، نیٹو حملے سے قبل شمالی وزیرستان میں تحصیل شوالہ کے علاقہ پدم شاہ میں ڈرون طیاروں کے ذریعے ایک گھر پر چار میزائیل داغے گئے تھے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔