سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا

florida Storm

florida Storm

فلوریڈا (جیوڈیسک) سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث ریبپلکن نیشنل کنونشن بدھ تک ملتوی کردیاگیا ہے۔ چار ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ۔ سمندری طوفان آئزک کے باعث فلوریڈا کے جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہیں اور موسلا دھار بارش کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ تامپا میں ہونیوالا ری پبلکن نیشنل کنونشن بھی طوفان کے باعث بدھ تک ملتوی کردیاگیا ہے۔

اس سے پہلے طوفان نے ہیٹی اور ڈومنکن ری پبلک میں تباہی مچائی اور دونوں ممالک میں دس افراد ہلاک ہوئے۔ اتوار کے روز فلوریڈا کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا ہے۔ امکان ہے کہ آئزک کیٹگری ٹو میں تبدیل ہوکر اگلے ہفتے گلف کوسٹ سے ٹکرائے گا۔ فلوریڈا کے علاوہ امریکا کی تین ریاستوں مسی سپی ، الاباما اور لوزیانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ لوزیانا میں ترپن ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔