سندھ حکومت نے 11 اشتہاریوں کے سروں کی قیمت واپس لے لی

Sindh Home Department

Sindh Home Department

کراچی حکومت سندھ نے 11اشتہاری ملزمان کے سروں کی مقرر کردہ قیمت کے احکامات واپس لے لئے۔ محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے اپنے ہی جاری کردہ 25 اپریل 2012 کے اعلا ن میں 11ملزمان کے سروں کی قیمت واپس لے لی، جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام پر سروں کی قیمت واپس لئے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ اشتہاریوں میں شکیل، ظفر لنگڑا، شفیع پٹھان، آصف نیازی، سہیل داد، فرحان موٹا، فہد پٹھان، یونس مادی، شاہد مکس پتی، ایاز زہری اور سکندر سکو نامی ملزمان شامل تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان تمام ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔