سوئس بینکوں میں خفیہ اکاؤنٹس کی مالیت 1.53 ٹریلین فرانک


secret accounts

secret accounts

سوئٹزر لینڈ : (جیو ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں غیر ملکی شخصیات کے خفیہ انفرادی اکاؤنٹس میں 1.53 ٹریلین سوئس فرانک کے برابر رقم محفوظ ہے۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق یہ اعداد وشمار سوئس نیشنل بینک نے سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے خفیہ اکاؤنٹس میں محفوظ سرمائے کے بارے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہی ہے۔ سوئس نیشنل بینک کے مطابق اس وقت سوئٹزر لینڈ کے مختلف بینکوں میں غیر ملکی شخصیات کے انفرادی خفیہ اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 1.53 ٹریلین سوئس فرانک کے برابر دولت پڑی ہے۔ امریکہ اس حوالے سے سر فہرست ہے جس کے شہریوں کی سوئس بینک اکاؤنٹس میں محفوظ رقم مجموعی طور پر سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر برطانیہ، تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز اور پھر باالترتیب، جرمنی، بہاماس، لگسمبرگ، پانامہ، فرانس، ہانگ کانگ، جاپان،سنگاپور، آسٹریلیا، اٹلی،نیدرلینڈ، روس، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان نمبر 60 ویں نمبر پر ہے۔