سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا

Price Of Gold

Price Of Gold

سندھ (جیوڈیسک)سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا، مسلسل چار روز کی کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ ہو گیا لیکن چاندی سستی ہو گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مسلسل چار روز کی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 62 ہزار 3 سو 50 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام کی قیمت بیالیس روپے اضافے سے 53 ہزار 4 سو 42 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی کی قیمت بیس روپے کمی کے بعد ایک ہزار ایک سو بیس روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔