سید ضیاء علی شاہ ترمذی آرگنائزر این اے106کی اور عدنان ارشد بھٹی کی قیادت میں ایک بہت بڑاجلوس ڈار گڈز پر پہنچا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سید ضیاء علی شاہ ترمذی آرگنائزر این اے106کی اور عدنان ارشد بھٹی کی قیادت میں ایک بہت بڑاجلوس ڈار گڈز پر پہنچا اس موقع پر سید ضیاء علی شاہ ترمذی کے ہمراہ ملک ناصر سابق کونسلر ملک الطاف سابق کونسلر،ذیشان بھٹی ،بھائی جی،پوما بٹ،عامر گل،بابو بٹ،عمیر بٹ،ملک اکبر،عمران ارشد بھٹی و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اس موقع پر سید ضیاء علی شاہ ترمذی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسہ نے تحریک نجات کی یاد تازہ کردی ہے،آج ملک کا بچہ چہ اس حکومت سے تنگ ہے، اب ہم کو ملک سنوارنے کیلئے قائد میاںنواز شریف کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہو گا،انشاء اللہ جلسہ ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔