ڈار گڈز پر اہلیان لالہ موسیٰ نے حمزہ شہباز شریف کا تاریخی استقبال کر کے شہید منظور حسین شاہ کی یاد کو تازہ کر دیا ہے

لالہ موسیٰ (محمد بلال احمدبٹ)ڈار گڈز پر اہلیان لالہ موسیٰ نے حمزہ شہباز شریف کا تاریخی استقبال کر کے شہید منظور حسین شاہ کی یاد کو تازہ کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی سماجی شخصیت رہنما مسلم لیگ ن عدنان ارشد بھٹی نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حلقہ کی عوام نے ڈار گڈزپر اپنے قائد سید نور الحسن شاہ کی قیادت میں حمزہ شہبازکا استقبال کیا۔

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ کی عوام سیدنورا لحسن شاہ کو بڑی بے تابی سے ایم این اے دیکھنا چاہتی ہے، انہوںنے مزید کہا کہ آنے والا دور سادات خاندان کا ہے،18کروڑعوام ان بے حس حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے انشاء اللہ سید نور الحسن شاہ اقتدارمیں آکر حلقہ کی تما م محرومیوں کا ازالہ کریں گے کیونکہ حلقہ کی عوام نور الحسن شاہ کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔