شامی فوج کا حلب شہر میں زمینی کارروائی کا آغاز

Syrian Army

Syrian Army

شام (جیوڈیسک) شامی فوج نے شمالی شہر حلب میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا۔ یہ بات شام کے سیکورٹی اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتائی۔ اہلکار نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر شہر میں باغیوں کے اہم گڑھ کے حوالے سے بتایا کہ فوج صلاح الدین کو عمودی طور پر دو حصوں میں کاٹنے کیلئے مغرب سے مشرق کی طرف پیشقدمی کر رہی ہے۔ ذریعہ نے مزید بتایا کہ اس ضلع پر قبضہ میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اگرچہ مزاحمت کی کچھ پاکٹس ابھی باقی ہیں۔