شام : الیپو کے کنٹرول کے لیے جھڑپیں جاری،6 فوجی ہلاک

Syria

Syria

شام : (جیوڈیسک)شام کے شمالی شہر الیپو کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تیسرے روز بھی باغیوں اور شامی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ شامی فورسز نے شہر کے ایک بڑے حصے پر قبضے کا دعوی کیا ہے تاہم دمشق میں فری سیرین آرمی کمانڈر کرنل عبدالجبار نے سرکاری فورسز کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باغیوں نے سرکاری فورسز پر نئے حملے کے دوران چار ٹینکوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک اور پچیس کو گرفتار کرلیا، انہوں نے دعوی کیا کہ باغیوں نے الیپسو کے پینتیس تا چالیس فیصد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے سرین آبزرویٹری مشن کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری فوجوں نے الیپو کے کئی کوارٹرز پر ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیاروں سے بمباری کر کے تباہ کردیئے ہیں، ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شامی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ باغیوں کی سرکوبی کے دوران بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے۔