شام: تازہ جھڑپوں میں ستائیس افراد ہلاک

syria clashes

syria clashes

شام میں تازہ جھڑپوں کے دوران ستائیس مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہناہے کہ دمشق میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے۔ جمہوریت پسندوں کا کہناہے کہ حمص، دیرہ اور دیگر شہروں میں مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں ستائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ادھر انسانی حقوق کے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کی ہائی کمشنر نیوی پلائی نے جنیوا میں میڈیا کو بتایا کہ شام میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے۔ سیکورٹی فورسز نے صدربشارالاسد کے خلاف بغاوت کرنے والوں چار ہزار سے زائد افراد کو قتل کردیاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ صدربشارالاسد ملک کو خطرناک راستے پر لے جارہے ہیں۔