شام میں سرکاری فوج کی پرتشدد کارروائیاں، 83 افراد ہلاک

Syrian

Syrian

دمشق : (جیو ڈیسک) شام میں حکومت مخالفین کے خلاف فوج کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں83 افراد ہلاک ہوگئے۔شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کو شامی فوج کی بمباری اور مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں 83 افراد مارے گئے ، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دمشق کے قریب واقع قصبے زملکا میں سیکیورٹی فورسز نے جنازے کے شرکا پر مارٹر گولے برسائے جس سے تیس افراد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے قصبے کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

تنظیم نے ریڈ کراس اور ہلال احمر سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امداد پہنچائی جائے۔شام میں گزشتہ سال مارچ سے اب تک تقریبا 16ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔