شام کی خانہ جنگی لبنان تک پھیل سکتی ہے۔ فرانسیسی صدر

Francois Hollande

Francois Hollande

فرانس : ( جیو ڈیسک)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے جو لبنا ن تک پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال پر فرانس کے تحفظات ہیں جن سے بان کی مون کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی صدر کا کہناتھاکہ ملاقات میں شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال زیرغو ر آئی جس کے باعث خانہ جنگی کے خدشات ہیں جو لبنا ن تک پھیل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شام کی صورتحال پر اس لئے زیادہ تشویش ہے کہ فرانس کی فوج اقوام متحدہ کے تحت عبوری فورس کے طور پر لبنان میں موجود ہے۔