شام کے دارلحکومت دمشق میں دو دھماکے ، ہلاکتوں کا خدشہ

Damascus attack

Damascus attack

شام (جیوڈیسک) دمشق شام کے دارالحکومت دمشق میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے اس علاقے میں ہوئے ہیں جہاں سرکاری عمارتوں کے علاوہ فوج کا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر بھی واقع ہے۔عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے کم از کم دو فلور دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جن میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں اور جائے وقوع پر بڑی تعداد میں ایمبولینس جاتی دیکھی گئی ہیں۔