شاہ رخ خان اور کترینہ کی نئی فلم کے گانے کی ویڈیو جاری

Jab Tak Hai Jaan

Jab Tak Hai Jaan

بالی وڈ کے صف اول کے اداکار شاہ رخ خان ، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی نئی رومانٹک فلم جب تک ہے جان کے نئے گانے جیا رے کی وڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔

آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کی موسیقی اور نغمہ نگار گلزار کے بولوں پر مبنی جیارے نامی اس گانے کو گلوکار نیتی موہن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ معروف ہدایتکار یش چوپڑا کی اس فلم میں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کی جوڑی پہلی بار ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے جبکہ ان کے ساتھ انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ آٹھ سال بعد ایک بار پھر ہدایتکاری کے میدان میں اترنے والے یش چوپڑا کی یہ رومانٹک فلم 13 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔