شاہ رخ خان بھارتی فٹبال کلب کے 50 فیصد شیئرز خریدیں گے

shahrukh

shahrukh

گوا: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھارتی ریاست گوا کے فٹبال کلب ڈیمپو ایس سی کے پچاس فیصد شیئرز خریدیں میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فٹبال کلب ڈیمپو ایس سی کے ترجمان نے تصدیق کردی ہے کہ کنگ خان ان کے کلب کے نصف شیئرز خرید رہے ہیں۔

ڈیمپو ایس سی فٹبال ٹیم بھارتی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کلب کو آئی لیگ چیمپین شپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈز کے بھی مالک ہیں اور حال ہی میں ان کی ٹیم چیمپیئن بنی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فٹبال کلب کے پچاس فیصد شیئرز کی مالیت تیس کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔