ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس: یوسین بولٹ نے سومیٹر ریس جیت لی

Usain Bolt

Usain Bolt

روم : (جیو ڈیسک) ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اور ٹرپل اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے سو میٹر ریس سیزن کے بہترین ٹائم نواعشاریہ سات چھ سیکنڈ سے جیت لی۔ روم ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میں جمیکا کے یوسین بولٹ اولمپک سے قبل بہترین فارم حاصل کرلی۔ ریس میں بولٹ ہم وطن اور سابق ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اوصافہ پاول بھی شامل تھے۔

بولٹ نے سیزن کے بہترین وقت نواعشاریہ سات چھ سیکنڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اوصافہ پاول نو اعشاریہ نوایک سیکنڈ سے دوسرے اور یورپی چیمپئن کرسٹوف لیمترے دس اعشاریہ صفر چار سیکنڈ سے تیسرے نمبر پررہے۔ لندن اولمپک میں بھی یہ تمام اسپرنٹر شامل ہونگے اور بولٹ نے میگاایونٹ سے قبل اپنی بہترین فارم حاصل کرلی۔