شاہ رخ خان

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

نام :: شاہ رخ خان

تاریخ پیداءش :: 2/11/1965

:: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: ادکار

ہندوستانی فلموں کے مشہور اداکار ۔ جنہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دئیے۔ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز نوے کی دہائی میں کیا اور کئی ٹیلی وژن ڈراموں میں کا کیا۔ جس میں فوجی اور سرکس قابل ذکر ڈرامے ہیں۔ 1992ء میں فلم دیوانہ سے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز کیا جو کہ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ اس وقت سے وہ کئی کامیاب فلموں کا حصہ رہے ہیں۔ اپنے فلمی کیئریر میں ابھی تک انہوں نے 7 فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔

خان کے والدین پٹھان قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد کا نام تاج محمد خان تھا۔ ان کی والدہ لطیفہ فاطمہ جنرل شہاب الدین خان کی بیٹی تھیں۔ خان کے والد ہندوستان کی تقسیم سے پہلے پشاور کے قصہ خوانی بازار سے دلی منتقل ہوئے ۔ حالانکہ انکی ماں کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ خان کی ایک بہن بھی ہے جن کا نام شہناز ہے جس کو پیار سے لالہ رخ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ خان نے ابتدائی تعلیم دلی سے حاصل کی۔ اس کے بعد ہنس راج کالج میں داخلہ لیا اور پھر اسلامیہ یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے ماں باپ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان دلی سے بمبئی منتقل ہو گئے ۔ جہاں پر گوری خان سے ان کی شادی ہوئی ۔ ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔

دہلی میں تھیٹر سے اداکاری شروع کی۔ مگر ان کی اداکاری کا باقاعدہ آغاز دور درشن کے ڈرامے فوجی سے ہوا۔ اس کے بعد ایک اور مشہور ڈرامے سرکس میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ۔ اس کے بعد ایک انگریزی فلم میں بھی ایک چھوٹا سا رول کیا۔ ممبئی آنے کے بعد ان کی پہلی مشہور فلم دیوانہ رہی ۔ جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے مایا میم صاحب کے نام سے بنائی گئی فلم میں کام کیا جو ناکام رہی۔ مگر فلم بازی گر میں ایک منفی کردار ادا کیا جس پر انہیں بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ اسی سال فلم ڈر میں ایک جنونی عاشق کے ان کے منفی کردار کو کافی سراہا گیا۔ فلم کبھی ہاں کبھی ناں کے لیے بھی انہیں فلم فیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم انجام پر بھی انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ادیتی چوپڑا کی پہلی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں ہیرو کا کردار ادا کیا ۔ یہ فلم ان کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ہے۔ جس نے بہت زیادہ کامیابی حاصل کی ۔ اس فلم نے شاہ رخ خان کو بالی وڈ کا سپر سٹار بنا دیا۔ ممبئی کے کچھ سینما گھروں میں آج تک یہ فلم دکھائی جارہی ہے ۔اس کے بعد انہوں نے دل تو پاگل ہے ، پردیس اور یس باس جیسی فلموں میں کام کیا۔ ان کی کرن جوہر کے ساتھ بنائی جانے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے اپنے وقت کی بڑی فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ اسی سال انہوں نے دل سے فلم میں بھی کام کیا جس کو بین الاقوامی طور پر پزیرائی حاصل ہوئی۔ اس کے بعد بھی انہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں دیں۔ جس میں یس چوپڑہ کی محبتیں ، کرن جوہر کی کبھی خوشی کبھی غم ، سنجے لیلا بنسالی کی دیوداس ، کل ہو نہ ہو۔ ویرزارا ، پہیلی ، کبھی الوداع نہ کہنا، ڈان ، اشوکا ، مائی نیم از خان جیسی فلمیں شامل ہیں۔