شاہ رخ کیخلاف ایف آئی آردرج کرانےکا ارادہ نہیں،شریش کندر

shahrukh khan

shahrukh khan

شاہ رخ خان مقمدے بازی سے بچ گئے، فرح خان کے شوہر شریش کندر کا کہناہے کہ ان کا شاہ رخ خان کے خلاف ایف آئی آر اور شکایت درج کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ممبئی میں سنجے دت کی گھر ہونیوالی پارٹی میں شاہ رخ اور فرح خان کے شوہر کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کی خبریں کل سارے میڈیا پر چھائی رہیں،لیکن خبر کیاہم کردار اور فرح خان کے شوہر شریش کندر کا کہنا ہے کہ ان کا واقعے کے خلاف کوئی شکایت یا شاہ رخ خان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرانے کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔