شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل آفس میں قائم پیدائش و اموات کے سرٹیفکٹ سیکشن کو فعال بنا نے کا اعلان

کراچی (محمد ارشد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام ادارے علاقائی مسائل سے پاک معاشرے قیام کے ساتھ عوامی روز مرہ مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں ،پیدائشی و اموات کے سرٹیفکٹ کے نظام کو شفاف اور سرٹیفکٹ کے حصول میں عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤنUC-2آفس کے دورے پر برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکٹ سیکشن کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسلم پرویز اور ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے پیدائشی و اموات سرٹیفکیٹ سیکشن اور یونین کونسل آفس کی علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید فعال بنا نے گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایت کی نشاط ضیاء نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات مزید تیز کئے جائیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیاتی اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے یونین کونسل کو فعال بنایا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی صفائی وستھرائی اور فراہمی و نکاسی آب سمیت عوام کو بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں شکایتی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے اس موقع پر انہوں نے برتھ اینڈ ڈیتھ سرٹیفکٹ سیکشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نے اور سرٹیفکٹ کے حصول میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

Shah Faisal Town Nishat Zia Qadri

Shah Faisal Town Nishat Zia Qadri