شاہ فیصل ٹائون میں انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ،80ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے

کراچی : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل ٹائون میں انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ،انسداد خسرہ مہم کے دوران 80ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جائیں گے ،ٹائون میں قائم 20حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کے علاوہ ٹائون کی حدود میں 67سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔مہم کے دوران 100سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکز سمیت150سے زائد ہیلتھ اسٹاف فرائض انجام دینگے۔

شاہ فیصل ٹائون میں انسداد خسرہ مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ ہیلتھ شاہ فیصل ٹائون کے ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید ،ڈپٹی ٹائون آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صدیق معرفانی ،ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہاکہ امراض کے خاتمے اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے عوام کو آگاہی پہنچا نے کے لئے موژر انداز میں تشہیری مہم چلا ئی جائے انہوں نے کہاکہ خسرہ کا پھیلتا ہوا وبا باعث تشویش ہے اس کی روک تھام کے لئے خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لازمی لگوائے جائیں ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون انسداد خسرہ مہم کے دوران عملے کو انتہائی دیانتداری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ معززین ،علماء اکرام اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں خصوصاً خواتین نمائندوں سے تعاون حاصل کرکے امراض سے پاک صحت مند معاشرے کے قیام کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں ٹائون ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصرت علی سید نے شاہ فیصل ٹائون میں انسداد خسرہ مہم کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حق پرست عوامی نمائندوں اور ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تمام محکموں خصوصاً ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کی تعاون کے ذریعے شاہ فیصل ٹائون کو انسداد پولیو مہم کی طرح انسداد خسرہ مہم کو بھی کامیاب بنا کر صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا ئیں گے۔

Anti Measles Campaign Meeting

Anti Measles Campaign Meeting