شعبہ تعلقات عامہ جماعت الدعوة گوجرانوالہ کے ناظم کلیم اللہ گذشتہ روز وفات پاگئے

گوجرانوالہ: شعبہ تعلقات عامہ جماعت الدعوة گوجرانوالہ کے ناظم محترم بھائی کلیم اللہ گذشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔(ان للہ وانا الیہ راجعون) انکی نماز جنازہ انکے آبائی گائوں ٹھٹھہ پانجتھہ نزد موڑ ایمن آبادمیں ادا کی گئی’ مرحوم کی نماز جنازہ جماعت الدعوة کے مرکزی راہنماحافظ عبدالرحمن مکی نے پڑھائی۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم نے پسماندگان میں 3بیٹیاں اور 1بیٹا چھوڑا ‘نماز جنازہ میں تمام جماعتوں کے سیاسی’مذہبی’وکلائ’اورصحافی حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘آخر میںمرحوم کیلئے بلند درجات کی دعا کی گئی۔