گوجرانوالہ میں 16 مارچ کو گیس کی ترسیل بند رہے گی: سوئی گیس ریجنل آفس

گوجرانوالہ: سوئی گیس ریجنل آفس کی ایک اطلاع کے مطابق 8 انچ لائن کی ضرورت مرمت کے سلسلہ میں 16مارچ  بروز جمعة  المبارک رات 8 بجے سے 2  بجے تک صارفین کو گیس کی ترسیل بند رہے گی ۔جبکہ ان اوقات کے دوران محلہ نور باوا ،نوشہرہ روڈ، باغبانپورہ ، حافظ آباد روڈ، ماڈل ٹاؤن ، شاہین آباد، دھلے ، نعمانیہ روڈ اور گردو نواح کے علاقے متاثر ہوںگے ۔