شقی القلب باپ نے اپنے دو بچوں کے گلے پر چھری پھیر دی

multan

multan

ملتان میں سگے باپ نے دو بچوں کو سوتے ہوئے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔ نواحی علاقہ موضع رام کلی بستی رنگپور کے رہائشی فاروق نے اپنے دو معصوم بچوں تین سالہ صبا اور پانچ سالہ وحید کو سوتے میں چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔
بچوں کی ماں آمنہ بی بی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے جنونی قاتل کو پکڑ لیا۔ آمنہ بی بی اور اہل محلہ کے مطابق ملزم اپنے دو مزید بچوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا۔ گھریلو حالات اور بے روزگاری کی وجہ سے اکثر گھر میں جھگڑتا تھا اور بیوی بچوں پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔