شمالی نائیجیریا : ڈاکووں کی فائرنگ سے 24 افراد ہلاک

Northern Nigeria

Northern Nigeria

شمالی نائیجیریا (جیوڈیسک)شمالی نائیجیریا میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ڈاکووں نے فائرنگ کر کے 24 افراد کو ہلاک کر دیا۔

نائیجیرین حکام کے مطابق ریاست کا دونا کے گاوں ڈو گو داوا میں 50 سے زائد ڈاکووں نے دھاوا بول دیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد نمازیوں کی تھی جو فجر کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکل رہے تھے۔ کچھ افراد کو گھروں میں گھس کر بھی نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکووں نے بدلہ لینے کے لیے حملہ کیا تھا کیونکہ گاوں والوں نے ان کے چار ساتھیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ حملے کے دوران مقامی افراد کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔