شمالی وزیرستان : صبح 6 سے شام 4 بجے تک کرفیو میں نرمی

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں چار روزہ کرفیو کے بعد آج صبح چھ بجے سے شام چار بجے تک نرمی کا اعلان کر دیا گیا ۔پولیٹکل انتظامیہ نے چار روز قبل میران شاہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ رات قبائلی عمائدین اور پولیٹیکل انتظامیہ کے مابین مذاکرات کے بعد آج کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرفیو میں نرمی سے مقامی قبائل عید اور غذائی اجناس کی خرید اری کرسکیں گے۔ گذشتہ کئی روز سے شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔