شمالی وزیرستان : میر علی میں ڈرون حملے ، 8 افراد ہلاک ، 3 زخمی

Waziristan Drone Attack

Waziristan Drone Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق میر علی کے علاقے خیبر خیل میں امریکی جاسوس طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر وقفے وقفے سے 10میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

رواں سال میں یہ چوتھا حملہ ہے جس میں 20 سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے پانچ روز قبل ہونے والے ڈرون حملے میں مقامی طالبان کے امیر مولوی نذیر بھی ہلاک ہو گئے تھے۔