شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین میزائل حملوں میں تیرہ افراد ہلاک

drone attacks

drone attacks

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین میزائل حملوں میں تیرہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل شوال میں ایک گھر پر دو میزائل فائرکیے گئے ۔ حملے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ۔ دو گاڑیوں پر چار میزائل فائرکیے گئے جس میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ تیسرا حملہ بھی شوال کے علاقے مانا میں ایک گھر پر کیا گیا جس میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔