شوکت بسرا کا 5 ستمبر کو گرفتاری دینے کا اعلان

Shaukat Basra

Shaukat Basra

پنجاب اسمبلی(جیوڈیسک)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا نے اپنے خلاف مقدمے کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے پانچ ستمبر کو آئی جی آفس میں گرفتاری پیش کرنے کا اعلان کردیا.

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کو بریف کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ میں بیٹھے مغل بادشاہوں کو اپنا تخت ہلتا ہوا نظرآرہا ہے جس باعث پنجاب میں انتخابات سے قبل انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا کے 1978 سے منظور شدہ نقشے کے تحت گھر کو ناجائز قراردیکر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ شوکت بسرا نے تو پانچ ستمبر کو ازخود گرفتاری پیش کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے اورکورم نہ ہونے کے باوجود پنجاب اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی کو حذف کرانے کے لئے سپیکر کو بھی درخواست بھی جمع کرادی ہے۔