شیخوپورہ : بس نالے میں جاگری، 35 افراد زخمی ہوگئے

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ(جیوڈیسک) شیخوپورہ کے چوک پیربہارشاہ کے قریب ایک بس رکشے سے ٹکرانے کے بعد نالے میں جاگری جس سے رکشہ پر سوار سمیت 35 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں بارش ہو رہی تھی۔

اسی دوران تیز رفتار بس پھسلن کے باعث مخالف سمت سے آتے ہوئے رکشہ سے جا ٹکرائی اور نالہ میں گر گئی،بس میں 25 طالب علم اور رکشہ میں دس افراد سوار تھے،بس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم انھیں طبی امداد کے بعد زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا،،حادثے میں ایک شدید زخمی کو لاہور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔