صاف ستھرے ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ، بلا تفریق تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے انتظامات جاری ہیں ۔ چیف آفیسر شاہ فیصل

کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی صفائی مہم کا آغاز ،تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں سے کوڑا کرکٹ کے ساتھ مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھاکر ٹھکانے لگا یا جارہا ہے ۔صفائی وستھرائی کی انجام دیہی کے ساتھ سڑکوں پر چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے بھی انجام دیا جائے صاف ستھرائی ماحول صحت مند معاشرے کا اہم جز ہے عوامی تعاون کے ذریعے بلا تفریق شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری اور عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن UC-7کے علاقے جامعہ ملیہ روڈ اور اس سے ملحقہ سوسائٹیز میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسلم پرویز ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر انفارمیشن محمد ارشد ،ATOسالڈ ویسٹ محمد فرحان ،سب انسپکٹرUC-7باقر مہدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے صفائی وستھرائی کے حوالے سے شاہ فیصل ٹاؤن کی جانب سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے لئے عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

اس موقع پر چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹاؤن کہ ہر علاقے میں صاف ستھرا ماحول ہماری اولین ترجیح ہے بلا تفریق تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے خدمات کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جارہا ہے چیف آفیسر نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو بتا یا کہ شاہ فیصل ٹاؤن میں 3شفٹوں میں صفائی وستھرائی کا عمل جاری ہے صبح اور دوپہر تمام یونین کونسل میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور نائٹ سوئپنگ کے دوران بڑی شاہراہوں ،شاپنگ سینٹروں ،بازاروں اور سبزی و فروٹ مارکیٹوں میں صفائی وستھرائی کے امور انجام دیئے جاتے ہیں۔

چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے شاہ فیصل ٹاؤن میں عوامی شعور کی آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ عوام کے باہمی تعاون سے شاہ فیصل ٹاؤن کو صاف ستھرا اور مثالی ٹاؤن کے اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے شاہ فیصل ٹاؤن میں بسنے والے ہر فرد کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔