صدر زرداری نے10مارچ کو اتحادیوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

zardari

zardari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے دس مارچ کو اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر کے طلب کردہ اس اجلاس میں حکمراں اتحاد میں شامل تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے ان کی رائے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ دس مارچ کو ہی کرلیا جائے گا۔ جبکہ بارہ مارچ کو سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب عمل میں آئے گا۔