کراچی : ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قاتل سابق ڈرائیور، گرفتار

killer arrested

killer arrested

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد کا قاتل ان کا سابق ڈرائیور ہے۔ ایس ایس پی کرائم برانچ فاروق اعوان کے مطابق مقتول خاندان کا سابق ڈرائیور گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہوا تھا، اس دوران اہلخانہ کے جاگنے پر اس نے ایک بچی سمیت پانچوں افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے آلہ قتل اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔